مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہید نے جو شمع جلائی تھی سب اس پر چل رہے ہیں:سردار امجد اشرف
اولڈہم:ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری کے لئے دشمن طاقتوں کے آگے سر جھکانے کی بجائے بہادری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک با غیرت،با ہمت،بہادر قومی سپوت اور حقیقی قوم پرست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مقبول بٹ شہید نے پھانسی کو گلے کا پھندا خندہ پیشانی سے قبول کیا،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سردار امجد اشرف نے اولڈہم میں ایک خصوصی اجلاس کے موقع پر عہدیداران و کارکنان کی ایک میٹنگ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہاکہ آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ مقبول بٹ شہید نے جو شمع جلائی تھی سب اس پر چل رہے ہیں ان کی دور اندیشی اور کشمیری قوم کیلئے کی گئی جدو جہد تیزی سے آگے چل رہی ہے ہم انکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ایک آزاد و خود مختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گی دشمن طاقتیں جو مرضی کر لیں راستہ کی تمام رکاوٹیں خود بخود ہٹ جائیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اس موقع پر حاجی نثار احمد خان،پیر اعجاز’’غازی چکوٹھی‘‘ سیماب الطاف،سلیم یاس بھی موجود تھے اور جماعت کو اپنے بھرپور تعاون کا مکمل یقین دلایا اور مقبول بٹ شہید کی لازوال قربانی کو کشمیری قوم کا سرمایہ حیات قرار دیا اور انہیں سچا،حقیقی قومی ہیرو قرار دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر