مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے : پاکستانی قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی
مانچسٹر:جب سے نئے قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی نے پاکستانی قونصل خانہ کا چارج سنبھالا ہے،پاکستان کے ہر اہم دن خواہ23مارچ،14اگست یا کشمیر ڈے ہو وہ بھرپور طریقے سے منایا ہے،آج اس سلسلے میں کشمیر ڈے پر پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں قونصل خانہ کی جانب سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں نظامت کے فرائض پاکستانی ویلفیئر آتاشی فضل نیازی نے نہایت اچھے طریقے سے نبھائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے نوجوانوں،بزرگوں اور بچوں کو آزادی کا نعرہ لگانے پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ایک وسیع اور مسلسل عمل ہے،جس کا عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی نوٹس لے رہی ہیں بھارتی حکومت کو تشویش سے آگاہ کر رہی ہیں،پاکستان نے ہمیشہ انٹر نیشنل انسانی حقوق کی تنظیموں کو آزاد کشمیر آنے کی دعوت دی کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں لوگوں کو سارے حقوق دیئے بھارت نے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو اجازت نہیں دی،ہم سب کو مل کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدو جہد کرنی چاہئے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانا چاہئے،حق خود ارادیت کشمیر کے چیئرمین راجہ نجابت نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے نجات ملے گی،بھارت کو پیغام دیا جائے کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان اور بیرون ملک ساری دنیا میں پھیلے ہوئے پاکستانی اور کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹے رہیں گے،ناہید چوہدری کی نگرانی میں بچوں نے آزادی کے نغمے کے ساتھ آزادی کا شو بھی پیش کیا،خطاب کرنے والوں میں ایم پی ٹونی لائیڈ،شیڈو وزیر افضل خان ایم پی،بیرسٹر امجد ملک،بشیر رٹوی صدر مسلم کانفرنس برطانیہ شامل تھے،تقریب میں گریٹر مانچسٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر چوہدری ہارون کھٹانہ،OPFکے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک،مانچسٹر کے لارڈ میئر ایڈی نیو مین،جولی وارڈ،سابق میئر نعیم الحق،کونسلر عابد چوہان،کونسلر عاصم رشید،بزنس مین انیل مسرت،لال قلعہ گروپ کے چیئرمین چوہدری مسرت کاروباری شخصیت امجد حسین مغل،سماجی رہنما فرزانہ افضل،عالم پنوار،چوہدری طفیل،پاکستانی کمیونٹی آفیسر محمد صفدر نے بھی شرکت کی،آخر میں محمد سرور چشتی نے ملی نغمہ پیش کیا،ہال لوگوں سے کھچا کچھ بھرا ہوا تھا آخر میں لوگوں کو اچھے کھانوں سے نوازا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر