مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
پریا پراکاش کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل:کروڑوں لوگ دیکھ چکے
لاہور: گزشتہ 2 روز سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ لڑکی کون ہے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہیں۔اس ویوڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ دراصل یہ ویڈیو جلد آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے ’مانیکیا ملاریا پووی‘ کی ہے۔ اس ویوڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسٹوڈنٹس ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار اشاروں میں ہی کر دیتے ہیںان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ پسند کیا گیا، کہ ان کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔