مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جب تک کشمیری صفوں میں اتحاد قائم نہیں کرتے آزادی کی منزل دور رہے گی: ڈاکٹر زیڈ یو خان
سلاوٴ ... سابق صدرآزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے ایڈوائزر ڈاکٹر زیڈ یو خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے آزادی کی تحریک میں قربانیوں کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اورآج تک وطن عزیز کو بھارتی جاریت سے آزاد کرانے کیلئے سیکورٹی فورسز سے پنجہ آزما ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سلاوٴ میں منعقد یوم شہداء جموں کے حوالہ سے ایک خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد سلاوٴ سینٹرل وارڈ سے ٹوری پارٹی کے امیدوار کونسلرسابق ڈپٹی میئر سلاوٴ راجہ محمد عزیز نے کیا۔ ڈاکٹر زیڈ یو خان نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ تھی ،بھارتی سامراج اس خطہ کی آبادی کو اقلیت میں بدلنا چاہتا تھااسی لئے معصوم کشمیری مسلمانوں کو دھوکے سے قتل کیا گیا ِڈاکٹر زیڈ یو خان نے کہاکہ بھارت آج تک اس روایت کو قائم رکھے ہوئے ہے ہماری آپسی نااتفاقیوں کو ہوا دے کر کشمیریوں کو کاٹا جاتاہے۔ جب تک کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد قائم نہیں کریں گے آزادی کی منزل ہم سے دور رہے گی۔ تقریب میں برطانیہ کے دورے پر آئے مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء جموں کی لازوال قربانیوں سے چار ہزار مربع میل پر مشتمل آزاد کشمیر ہمارے پاس ہے جس میں ہم آسانی سے سانس لے سکتے ہیں،بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا۔راجہ ظفر معروف نے کہا اس بات کی انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ أج کشمیری وں نے برطانوی لوکل سیاست میں بھی اپنا مقام پیدا کر لیا ہے ہمیں کشمیریوں نژاد کونسلرز کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ راجہ نوید خان نے کہا بھارت طاقت کے زور پر آزادی کی اس تحریک کو کچل نہیں سکتا ، آج کشمیری بیرونی دُنیا میں ہر محاذ پر مصروفِ عمل ہیں۔ تقریب میں راجہ گلبہار، لالہ گل نواز، راجہ عربی خان، راجہ زولقرنین اور شعیب نازش نے خصوصی شرکت کی، میزبان راجہ محمد عزیز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،آخر میں پیر صادق حسین شاہ نے راجہ محمد عزیز کی الیکشن میں کامیابی، شہداء جموں کیلئے مغفرت دُعا اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی مکمل آزادی کیلئے دُعا بھی کی۔