مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دنیائے فن کا روشن ستارہ ڈوب گیا، قاضی واجد کراچی میں سپرد خاک
کراچی: سینئر اداکار قاضی واجد کراچی میں دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گئے، انہوں نے سیکڑوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔ قاضی واجد کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ ہوا۔ اسی دوران سٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا جن میں خواجہ معین الدین کا ڈرامہ تعلیم بالغان ان کی پہچان بنا۔ملک میں ٹیلی وژن کی آمد کے بعد خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار ادا کیا۔ ٹی وی ڈرامہ تعلیم بالغان میں قاضی واجد کی اداکاری مثالی تھی، ان کے مشہور ڈراموں میں کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، دھوپ کنارے، تنہائیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔ سینئر اداکار قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں کے علاوہ چند فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا۔قاضی واجد کو 1988ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔ قاضی واجد کو اردو ادب سے بھی بے حد لگاؤ تھا اور وہ اکثرادبی محفلوں میں شرکت کرتے تھے۔ قاضی واجد کے انتقال سے ٹی وی کے شعبے میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی کبھی پُر ہوسکے۔