مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون اور کترینہ کیف کے مابین نفرت شدت اختیار کر گئی
ممبئی: دیپیکا پڈکون نے اپنی شادی پر کترینہ کیف کو نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔بالی ووڈ کی 2بڑی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ کیف سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ دیپکا پڈکون نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ تک کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد تمام لوگوں کی نظریں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہیں،دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ دپیکا رنویر، ویرات انوشکا کی طرح بھارت سے باہر سمندر کنارے کسی خوبصورت مقام پر شادی کریں گے، ویرات انوشکا کی طرح دپیکا رنویر کی شادی کے بھی 2ریسیپشن ہوں گے جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں 2018 کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دپیکا اپنی خوشیوں بھرے دن جس اداکارہ کی موجودگی برداشت نہیں کرسکتیں وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے چندروز قبل اپنی بہن انیشا کےساتھ نہیا دھوپیا کے شو میں شرکت کی۔ ایک انٹرویو کے دوران جب نیہا نے دپیکا کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا تو دپیکا خاموش ہو گئیں لیکن انیشا نے اپنی بہن کی طر ف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شادی میں کترینہ کیف کو نہ بلایا جائے۔واضح رہے کہ دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں۔ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دونوں کی محبت کے درمیان کترینہ کیف آگئیں اور رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئےاسی وقت سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے۔سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد رنبیر کپور اورکترینہ کیف میں بھی اب علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کم نہ ہوسکے۔