مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال سزا کے بعد بنگلا دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے
ڈھاکا: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کی سزا کے بعد بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بنگلہ دیشن کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور سیاسی انتقام، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کے لیے جیل بھجوا دیا۔ قائد حزب اختلاف رواں سال پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ خالدہ ضیا کے خلاف مقدمہ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اور سابق وزیراعظم کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔احتجاج کے بعد کریک ڈاون میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کےمتعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے مقدمے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک ہے جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں۔