مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف نے بیرون ملک عدالت میں قطری خط پیش کیا ہوتا توسزا ہو جاتی:عمران خان
لودھراں: چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مافیا اپنی چوری بچانے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہا ہے، ن لیگ نے پریشر ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی والوں پر کیسز دائر کئے، ماورائے عدالت قتل کرانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ اور پاکستان کے دیگر اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ جہانگیر ترین نے نا کرپشن کی اور نا منی لانڈرنگ کی، اس کے باوجود انھیں نااہل کیا گیا تو ہم نے فیصلہ تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پاکستان کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدان ہیں۔ ہم نے نواز شریف کی طرح پیسہ چوری کر کے باہر نہیں بھیجا۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا کا گارڈ فادر کہا۔ مافیا اداروں کے سربراہوں، اپوزیشن اور سیاستدانوں کو خریدتا ہے۔لودھراں میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ میں وقت دیا گیا، مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔ ان سے جب جواب مانگا گیا تو وہ منی ٹریل کی بجائے قطری خط لے آئے۔ نواز شریف نے بیرون ملک عدلیہ کے سامنے قطری خط پیش کیا ہوتا تو اسی خط پر سزا ہو جاتی۔ اب نواز شریف کو احتساب عدالتوں میں بھی صفائی کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ مافیا سب سے پہلے ادارے تباہ کرتا ہے، پھر ایک ٹولے کو ساتھ ملا لیتا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم اپنے وزیروں کو ساتھ ملا کر چوری کرتے ہیں۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حسن نواز 600 کروڑ روپے کے گھر میں رہتے ہیں۔ نواز شریف کے وزرا بھی چوری میں ملوث ہیں۔ خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے، وہ وزیرِ خارجہ ہونے کے باجود دبئی سے تنخواہ لیتے ہیں، خواجہ آصف دبئی سے ماہانہ 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 154 ضمنی انتخاب کیلئے عمران خان کو جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ علی خان ترین کو بھی پیشگی نوٹس بھجوا دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لودھراں میں آج پی ٹی آئی کا جلسہ ہے، اس میں پارٹی کے پارلیمنٹرینز شرکت کریں گے تاہم انتخابی شیڈول جاری ہونےکے بعد اراکین اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔ توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں اور قیادت انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرے گی۔