مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام افضل گرو شہید کی برسی کے موقع پر تقریب
مانچسٹر:کشمیری حریت پسندوں محمد افضل گرو شہید اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی انکے ورثا کے حوالے کئے جائیں،پھانسیاں،گولیاں،قید و بند اور ظلم و تشدد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتے اوورسیز کشمیری سفارتی محاذ پر ہر ایوان اور ہر سیاستدان سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،مسئلہ کشمیر کا واحد حل ریاستی عوام کا حق خود ارادیت ہے جس کے حصول کیلئے مہم جاری رہے گی،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام محمد افضل گرو شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی یورپی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے انسانی حقوق کے ترجمان واجد خان ایم ای پی تھے جبکہ صدارت تحریک کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی،اس موقع پر تحریک کی برطانیہ میں چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار، وائس چیئر مین امجد حسین مغل،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی،مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد یوسف بندوروی،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ محمد مقصود کاکڑوی،ساتھ ساتھ کمیونٹی گروپ کے چیئرمین سید اظہار حسین شاہ تحریک کی مانچسٹر کی چیئر پرسن روبینہ خان،نائلہ شریف،مولانا شاہ جہان مدنی،یوتھ رہنما طاہر نوید اور دیگر رہنمائوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیری شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،واجد خان ایم ای پی نے کہا کہ انہیں حال ہی میں لیبر پارٹی نے انسانی حقوق کا یورپی پارلیمنٹ میں ترجمان مقرر کیا ہے اور میں نے سب سے پہلے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھا کر اپنا حق ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے،پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال اور کشمیریوں کی مسلسل گرفتاریوں پر برٹش کشمیریوں کی تشویش سے آگاہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں راجہ نجابت حسین،کونسلر یاسمین ڈار اور نائلہ شریف کے دورہ برسلز کی روشنی میں ہم نے اگلے چند ماہ کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں موثر لابی کا اہتمام کیا ہے جس میں یورپ کے تمام ممالک سے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہمنوا بنا کر ایک مفصل بحث بھی کرائی جائے گی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیری گزشتہ ایک سو سال سے اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے وطن کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے دہلی کی تہاڑ جیل میں مدفون کشمیری شہدا افضل گرو شہید اور مقبول بٹ شہید کو انکی قربانی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ ان دونوں شہیدوں کے جسد خاکی انکے ورثا کے حوالے کئے جائیں تاکہ انہیں اسلامی رسم و رواج کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے قبرستان شہدا میں دفن کیا جا سکے،تحریک کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے نارتھ آف انگلینڈ کے تمام کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بلا امتیاز سیاسی وابستگی کشمیریوں کے قومی دنوں پر تقریبات میں شریک ہو کر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں،چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر ہمیں بھی اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی ہو گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر