مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چودھری رحمت علی کا جسد خاکی برطانیہ میں امانت کے طور پر دفن ہے: بیرسٹر اقبال
لندن: شہر خاموشاں میں ایک سال بعد کچھ لوگ ہاتھوں میں پھول اٹھائے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما چوھدری رحمت علی کے مرقد پر سوگوار کھڑے تھے یہ تمام لوگ انکی برسی کے موقعہ پر کیمبرج کے قبرستان میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے آئے تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد بیرسٹر اقبال الدین، کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر احسان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے چوہدری رحمت علی کی تحریک پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالی اور حکومت پاکستان سے مرحوم کے جسدِ خاکی کو پاکستان واپس لے جانے کی استدعا کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چودھری رحمت علی صاحب کا جسد خاکی برطانیہ میں امانت کے طور پر دفن ہے۔ اس عظیم ہیرو نے تحریک آزادی پاکستان اس وقت شروع کی تھی جب ہندوستان کے کم و بیش تمام مسلمان راہنما صرف اقلیتی حقوق کی ضمانت کے طلبگار تھے اور ہندوستان کو ایک فیڈریشن کے اصول پر اتفاق کر چکے تھے ایسے حالات میں چودھری رحمت علی نے ملت اسلامیہ کو آزادی خود مختاری کی راہ سجھائی اور قائد اعظم کی راہنمائی میں پاکستان حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے۔تقریب میں چوھدری رحمت علی کی زندگی پر پروفیسر کے کے عزیز کی جانب سے انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب Ch Rahmat Ali biography کا اردو ترجمہ پیش کیا گیا۔ یہ ترجمہ بیرسٹر اقبال الدین کی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے انکا کہنا تھا یہ کتاب نوجوان نسل کو ان کے اسلاف سے روح شناسی میں معاونت کرے گی۔