مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
برمنگھم... عالمی فٹبال کے پاکستان پر دروازے بند ہونے کے بعد انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اس سال ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بھی شامل ہوگی، فٹبال سے پیار کرنے والے پاکستانی عوام کیلئے یہ تاریخ ساز اقدام ٹرنک والا فیملی کی خصوصی کاوشوں سے انجام پایا ہے۔ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن (آئی ایس ایف) کا پہلا اجلاس برمنگھم میں ہوا جس میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے 52 نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے 5، 6، 7 اور 8 سائیڈ فٹبال فارمیٹ کے لئے عالمی فیڈریشن کے قیام کا متفقہ طور پر خیرمقدم کیا اور اس کاوش اور اس کی حمایت پر ٹرنک والا فیملی کا شکریہ ادا کیا۔ فیڈریشن کا مقصد دنیا بھر میں چھوٹی سائیڈ کے فٹبال کے 2.1 ارب کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنا ہے۔ شرکاء نے آئی ایس ایف کے عہدیداروں باالخصوص نائب صدر شاہزیب ٹرنک والا اور تھانوس پاپاڈوپولس جوائنٹ سی ای او کو فیڈریشن میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے جوائنٹ سی ای او تھانوس پاپاڈوپولس نے کہا کہ آئی ایس ایف کا مقصد غیرمراعات یافتہ لیکن باصلاحیت لوگوں کو اس خوبصورت کھیل میں لانا ہے جس کے لئے انہوں نے پاکستان کے علاقے لیاری کی مثال دی جسے چھوٹا برازیل کا نام دیا جاتا ہے اور جو ٹیلنٹ سے بھرپور ہے۔ پاپاڈوپولس نے پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیوں کی بہتری میں ٹرنک والا فیملی کے نمایاں کردار کا بھی ذکر کیا۔ آئی ایس ایف کی جانب سے اکتوبر 2018 میں لزبن، پرتگال میں ہونے والے پہلے عالمی کپ کے شیڈول کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایس ایف کی جانب سے 2019 میں کئی بین الاقوامی اور علاقائی ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جن میں یورپین چیمپینز کپ بھی شامل ہو گا۔ نائب صدر شاہزیب ٹرنک والا نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا رکن بن چکا ہے اور پاکستانی ٹیم 2018 کے عالمی کپ میں کھیلے گی۔