مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تائیوان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا،دو افراد ہلاک،دو سو سے زائد زخمی
ہوالین: تائیوان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا، چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے دو افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوگئے۔ کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ تائیوان کا شہر ہوالین منگل کی رات چھ اعشاریہ چار شدت کے خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پچاس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز تائیوان کے ساحل سے بیس کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں بہت سی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ہسپتالوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق 40 ہزار مکانات پانی کے بغیر ہیں۔ ہائی ویز اور رابطہ پل ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے۔ تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دو سال پہلے آج ہی کے روز تائیوان میں چھ اعشاریہ چار کی شدت سے زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 117 افراد ہلاک ہوئے تھے۔