مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
عمران جھوٹوں کا آ ئی جی ، زرداری قومی دولت لوٹنے والا لٹیرا ،انہیں کبھی ووٹ نہ دینا:شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران جھوٹوں کا آ ئی جی ، زرداری قومی دولت لوٹنے والا لٹیرا ، انہیں کبھی ووٹ نہ دینا ،زرداری نے غریب قوم کی دولت لوٹی ،خیریت اسی میں ہے کہ وہ لوٹی ہوئی دولت خود واپس لے آئیں، ورنہ ہم لائیں گے ،خان صاحب نے ساڑھے 4سالوں میں دھرنے دئیے ، لاک ڈاؤن کئے ، جلوس نکالے اور جلسے کئے ، ترقی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالیں۔ اﷲ تعالی او رعوام نے دوبارہ موقع دیا تو ہم پشاور ، کراچی ، کوئٹہ میں بھی اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے مکمل کریں گے اور ترقیاتی منصوبے لگائیں گے ۔ وہ دورہ ملتان کے دوران تقریبات سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہو ں نے بدھ کے روز ملتان کا دورہ کیا اورساڑھے 5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے صحت کے 7منصوبوں کا افتتاح کیا-وزیر اعلی ٰنے ملتان پہنچنے پر پہلے گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے نئے بلاک کا افتتاح کیا- منصوبے کے تحت چلڈرن ہسپتال میں 150 بستروں کا اضافہ ہوا ہے ۔وزیر اعلی ٰنے نشتر ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ اورریجنل بلڈ سنٹرکا بھی افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف امراض گردہ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اورمیڈیسن کے ویئر ہاؤس اور کولڈ چین سٹور کا بھی افتتاح کیا- وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے افتتاح کے بعد ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ، وہ مختلف وارڈز میں گئے ، مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہیں اورملتان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرے گا- انہوں نے کہاکہ صحت کی سہولتوں کی بہتری میرا مشن ہے اور میں اس مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا- وزیر اعلی نے چلڈرن ہسپتال ملتان کے افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ کیا، وہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے اور آپریشن تھیٹرز کا دورہ کیا - ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہو ں نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کے افتتاح کے بعد لیب کا دورہ کیا اور لیب میں مہیا کی جانے والی ادویات کے نمونے کی چیکنگ کے معیار کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے بلڈ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد اس کے مختلف حصے دیکھے ۔وزیراعلیٰ نے کولڈچین سٹور کابھی افتتاح بھی کیا- وزیراعلیٰ نے صحت کے متعدد منصوبوں کے افتتاح کے بعد کڈنی سنٹر ملتان میں ایک اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں نے ملتان میں ساڑھے 5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے صحت کے منصوبوں کا افتتاح کیاہے اور میں ان منصوبوں کی تکمیل پر علاقہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اربوں روپے کی لا گت سے یہ منصوبے دکھی ا نسانیت کی خدمت کے لئے لگائے ہیں اور ان کے ثمرات بھی انہیں ہر صورت ملنے چاہیں۔وزیراعلی ٰنے کہاکہ اگر اﷲ تعالی نے ہمیں دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو سی ٹی سکین ،موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیگر منصوبے پنجاب کی طرح آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں لگائیں گے ۔وزیراعلی نے کہاکہ چند سال قبل بجلی نہ ہونے کے باعث ملک میں ہر طرف اندھیرے چھائے ہوئے تھے ، شہروں میں 12گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 20، 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی-محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن کی بدولت ملک سے بجلی کے ا ندھیرے چھٹ گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کی زبان درازی پر افسوس ہے ،انہوں نے غریب قوم کی دولت لوٹی ، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لاؤں گا ۔زرداری صاحب اسی میں آپ کی خیریت ہے کہ آپ اس قوم کی لوٹی ہوئی دولت خود واپس لے آئیں ورنہ ہم اسے واپس لائیں گے -دوسری جانب خان صاحب ہیں جو دن رات جھوٹ بولتے ہیں، الزام تراشی کرتے ہیں اور لغوزبان استعمال کرتے ہیں-پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو یہ خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں-خان صاحب نے ساڑھے 4سالوں میں دھرنے دئیے ، لاک ڈاؤن کئے ، جلوس نکالے اور جلسے کئے ہیں- جھوٹوں کے آئی جی عمران نیازی کہتے تھے کہ میں وسائل میٹروبس جیسے منصوبوں پر ضائع نہیں کروں گا بلکہ تعلیمی ادارے اور ہسپتال بناؤں گا -انہوں نے کے پی کے میں نہ تو کوئی ہسپتال بنایا اور نہ ہی کوئی تعلیمی ادارہ بلکہ ساڑھے 4سال بعد میٹروبس کے لئے پشاور کے شہر کی صرف کھدائی کی ہے ۔اسی خان صاحب نے کہا تھا کہ میں کے پی کے اور پاکستان کے لئے بجلی پیدا کروں گا لیکن انہوں نے آج تک ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی-