مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام لیبر کی زر خرید غلام نہیں ہے بلکہ اپنا حق لینا خوب جانتی ہے: فیصل محمود
برمنگھم: پاک سرزمین پارٹی نے مئی میں ہونے والے لوکل الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹ کے امیدوار اور پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا ترجمان اور برمنگھم کے صدر فیصل محمود کی الیکشن مہم منظم طریقہ سے چلانے کا باقاعدہ آغاز کردیا اس بات کا اعلان پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے جنرل سیکرٹری علام نبی عامر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل محمود کا ماضی بے داغ ہے وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک اور نڈر ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف فلاحی، سیاسی، سپورٹس اور مذہبی پروگرامز نہ صرف کرتے آرہے ہیں اور جو بھی انہوں نے کہا وہ ڈلیور کرکے دیکھایا بھی ہے اور انہوں نے جس عزم کا اظہار نہ صرف ہارٹ لینڈ وارڈ کی بلکہ برمنگھم کی عوام خصوصاً مسلمانوں کے لئے علیحدہ قبرستان میت کی پوسٹ مارٹم کارنر سروس ہفتے کے ساتوں دن تدفین کے اخراجات کم کرنے کے لئے نہ صرف پٹیشن جاری کی جس پر تقریباً ابھی تک تیرہ ہزار سے زائد لوگوں نے دستخط کردیئے ہیں اور یہ دیرینہ مسائل انشاء اﷲ حل ہونگے اس کے علاوہ نوجوانوں کے لئے سپورٹس پروگرامز علاقے کو ہارٹ آف برمنگھم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ جو شخص گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف کونسلر بلکہ میئر آف برمنگھم ہو اس کا علاقہ کو مثالی علاقہ ہونا چاہئے تھا مگر ہارٹ لینڈ وارڈ گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے امید ہے اس بار ہارٹ لینڈ وارڈ کی عوام بھیڑ چال نہیں چلے گی اور لبرل ڈیموکریٹ کے امیدوار جس کا انتخابی نشان پرندہ ہے اس کو الیکشن میں بھاری اکثریت سے جتوائے گی تقریب میں لبرل ڈیموکریٹ کے رہنما اور برٹش کشمیر فائونڈیشن کے چیئرمین شہزاد اقبال نے کہا کہ تین مئی کو ہارٹ لینڈ کی عوام فیصل محمود کو کامیاب کرکے لیبر پارٹی کو پیغام دینگے کہ برمنگھم کی عوام لیبر کی زر خرید غلام نہیں ہے بلکہ اپنا حق لینا خوب جانتے ہیں لبرل ڈیموکریٹ کے ہارٹ لینڈ وارڈ سے امیدوار فیصل محمود نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال سمیت تمام قائدین اور برطانیہ کے ایک ایک رکن سمیت میں بے حد مشکور خصوصاً برمنگھم کی کمیونٹی بالخصوص ہارٹ لینڈ وارڈ کی عوام کا شکر گزار ہوں اور جو امیدیں مجھ سے میرے حلقہ کی عوام نے لگائی ہیں اور جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور ہارٹ لینڈ وارڈ کو ہارٹ آف برمنگھم بنانے کیلئے بہت سے پروگرام لے کر آئوں گا انشاء اﷲ۔ آخر کیا وجہ ہے میرے حلقہ کی عوام وہ سہولتیں اور صاف ستھرا ماحول میر نہیں ہے جو یہاں کی عوام کو ملنا چاہئے تھا تقریب سے معین قاضی،چوہدری اختر،عمران خان، معروف گلوکارہ ناہید نیازی،زبیدہ شاہد،بابر باز،انجم صدیق،سفیر،ایاز مغل،کیپٹن اسد، سائیں عارف،عرفان بٹ،عرفان طاہر اور دیگر نے بھی اظہا رخیال کیا پروگرام کے اختتام پر سائیں عارف اور زبیدہ شاہد کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی