مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیر ابو محمد مقصود مدنی کا ثنا خوان مصطفیٰ مولانا طارق محمود کی وفات پر اظہار تعزیت
مانچسٹر:قدرت ہر شے پر قادر ہے،زندگی و موت واحدہ لا شریک کے ہاتھ میں ہے ہر جاندار شے کو موت کا ذائقہ چھکنا ہے،بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ مرنے کے بعد حقیقی زندگی کا آغاز ہوتا ہے اگر زندگی میں اچھے اعمال کئے ہوں گے تو انکا صلح مرنے کے بعد ملے گا،بین الاقوامی شہریت یافتہ ثنا خوان مصطفیٰ مولانا طارق محمود جہلمی عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان تشریف لے گئے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے اور ہم سب کو افسردہ کر گئے لیکن دین اسلام کیلئے ان کی خدمات اور ثنا مصطفیٰ سنا کر ضرور اپنا نام نیک کاروں میں لکھوا گئے ہم رب کریم کی بارگاہ اقدس میں دلی دعا گو ہیں کہ مرحوم کو مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اپنے حبیب کے صدقے اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین،عزیز و اقارب،قریبی رفقاء کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دیں۔آمین۔ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار پیر طریقت،رہبر شریعت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی،الحاج محمد اشفاق وارثی،الحاج عبدالقیوم،محمد ندیم ارشاد،برطانیہ کی سماجی و سیاسی شخصیت راجہ سجاول حسین،شعیب مدنی،محمد حسیب مدنی و دیگر سماجی،سیاسی و مذہبی شخصیات نے کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر