مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ کشمیری قوم عالمی برادری کا ضمیر جاگنے کی منتظر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور فتح سے ہمکنار ہو گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری کا ضمیر جاگنے کے منتظر ہیں۔ عظیم قربانیوں کی منزل انشا اللہ کامیابی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری عوام رائے شماری کا حق چاہتے ہیں۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ بھارتی جارحیت اور مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔