مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد زچہ بچہ ہسپتال بنانا تھا:چیئرمین محمد وہاب
مانچسٹر:ہوپ (HOPE)ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے دیہی علاقوں میں زچہ بچہ ہسپتال بنانا تھا تاکہ دوران پیدائش حاملہ خواتین میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور اموات کی شرح کم کی جا سکے،ہوپ ویلفیئر ٹرسٹ نے اس کام کا بیڑا اٹھایا ہے کہ پسماندہ علاقوں اور انتہائی غریب خاندان اس بنیادی سہولت سے مفت استفادہ حاصل کر سکیں اور حاملہ خواتین پیدائش کے وقت تمام تر طبعی سہولیات کی موجودگی میں بچوں کو جنم دے سکیں،اس کے علاوہ غریب بچوں کی تعلیم انکے لئے چھت کی فراہمی اور دیگر منصوبہ جات کے لئے بھی عمل پیرا ہیں،ان عملی حقائق کو ہوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد وہاب نے مانچسٹر کے ریسٹورنٹ میں رکھی گئی ایک چندہ مہم کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دکھی و غریب انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنا لیا جائے تو دنیا بھر کی تمام تر نیکیاں اور دلی سکون میسر آتا ہے،پرائی امباں کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا سب سے زیادہ حق ہے کہ وہ ٹرسٹ کی مالی معاونت کیلئے آگے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہمارا کام سب کے سامنے ہے ہم سب کو اس منصوبے کو آگے لیکر جانے کیلئے کام کرنا ہو گا،اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی اراکین ہائوس آف لارڈ قربان حسین اور نذیر احمد نے کہا کہ پرائی کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری نژاد برطانوی نوجوانوں کی کاوشیں قابل رشک ہیں انہوں نے مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کروڑوں روپے یہاں سے بھیج کر مکمل کیا ہے اور جدید ترین ساز و سامان اور مشینری وہاں پر لگوائی ہے چالیس بستروں پر مشتمل ہسپتال جدید سہولیات سے لیس ایک شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے ہم سب کو مادر وطن کی بہتری خصوصاً خواتین کی صحت کے متعلقہ منصوبہ جات بارے دل کھول کر مالی معاونت کرنی چاہئے ہمارا مذہب دین اسلام کی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے سب کاموں سے بڑھ کر جس میں دلی سکون میسر آتا ہے وہ حاجت اور ضرورت مند کی مدد کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام بھی عوام کی خدمت ہوتا ہے لیکن مادر وطن میں اس کے بر عکس ہے بہر حال ہمیں اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کرنا چاہئے اور بالخصوص ہوپ ویلفیئر ٹرسٹ کی مالی معاونت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہئے،تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ریحان فرید کو شرف حاصل ہوا نعت رسول مقبولؐ وحید حسین نے پیش کی،ٹرسٹ کے نائب چیئرمین محمد خلیل،ڈاکٹر ندیم غفور،سعید،محمد قیوم،حاجی خالد حسین،حافظ افضل،سابق میئر آف آکسفورڈ الطاف،ریٹائرڈ ایس پی منشی خان،محمد شاہد،بیرسٹر عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا،محمد ظہور نے ٹرسٹ کے خدوخال پر روشنی ڈالی،عابد حسین نے چندہ جمع کرنے میں معاونت کی اور خوش نصیب افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی دیئے گئے،مہمانان گرامی اور حاضرین کی تواضع لذید اور مزے دار کھانوں سے کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر