مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے برطانیہ بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز کر دیا
مانچسٹر:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے برطانیہ بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کا ٓآغاز کر دیا،پہلی تقریب پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں شیڈو منسٹر افضل خان ایم پی اور واجد خان ایم ای پی کی موجودگی میں شروع ہوئی جبکہ اگلی تقریبات،بریڈ فورڈ،ہالی فیکس،لندن،برمنگھم،اولڈہم،بری اور بولٹن کے علاوہ اولڈہم اور لیڈز میں بھی ہوں گے جو تحریکی عہدیدار مقامی کونسلروں،کمیونٹی لیڈروں اور دیگر کشمیری و پاکستانی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کریں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بیرون ملک کشمیریوں اور پاکستانیوں کی طرف سے ایک واضع پیغام بھیجا جائے گا،اس موقع پر شیڈو امیگریشن منسٹر افٗضل خان ایم پی نے کہا کہ جس انداز میں تحریکی عہدیدار ہر محاذ پر کشمیریوں کی آواز پہنچانے کیلئے پہنچ کر ممبران پارلیمنٹ کو اپنے ساتھ لیکر کام کر رہے ہیں اس سے برطانوی سیاستدانوں تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کا نکتہ نظر موثر انداز میں پہنچ رہا ہے اور ہم ان کاوشوں میں پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ اپنی کوششیں تیز کریں گے اور اگلی پارلیمنٹری بحث کیلئے بھی بھرپور معاونت کروں گا،انہوں نے اس موقع پر پوری کشمیری قوم کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی سے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے،واجد خان ایم ای پی نے کہا کہ جس طرح آج تحریکی رہنمائوں نے تمام مکاتب فکر کے کمیونٹی لیڈروں خصوصاً خواتین کو اپنے قافلے میں شامل کر رکھا ہے اس سے یہاں کے سیاستدانوں میں ایک مثبت پیغام جا رہا ہے اور وہ نہ صرف حال ہی میں تحریکی رہنمائوں سے مل کر چند پروگرام ترتیب دے چکے ہیں اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پیش کریں گے اور پارلیمنٹری پر زور دوں گا کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہماری تنظیم چونکہ برطانوی اور یورپی سیاستدانوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے کام کرتے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ اگلے آٹھ دنوں میں جہاں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر یکجہتی کانفرنس5فروری منعقد کروائیں گے وہاں دیگر شہروں میں ممبران پارلیمنٹ کی موجودگی میں تقریبات منعقد کریں گے،اس موقع پر تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نےکہا کہ وہ تسلسل کے ساتھ لیبر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور کشمیر دوست ارکان میں اضافے کے ساتھ ساتھ کشمیری خواتین سے کہوں گی کہ وہ مقامی سیاست میں حصہ لیں تاکہ یہاں پر بسنے والے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی بھی مدد کر سکیں،وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے کہا کہ ہماری تنظیم چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں دن رات ایک کر کے ملک بھر میں ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں میں مصروف ہیں اور ہم بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم و تشدد کے خلاف اس سال پورے یورپ میں بھی رابطوں کو تیز کریں گے،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے تمام کشمیری جہاں اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر اٹھانے پر مجبور کریں بلکہ انہیں آمادہ کریں کہ وہ تحریک کی پٹیشن پر دستخط کر کے ہائوس آف کامنز میں چوتھی بحث کیلئے معاونت کریں تاکہ اس دفعہ آل پارٹیز کشمیر گروپ کے عہدیداروں کے پاس ایک سو سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کے دستخط ہوں اور1917والی بحث سے بھی بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں،گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن روبینہ خان نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کو دیکھ کر مظلوم کشمیریوں کی غلامی سے موازنہ کریں اور بڑھ چڑھ کر تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر ہماری معاونت کریں،تقریب میں ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئر مین ہارون افضل،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب کھٹانہ صدر خواجہ کلیم الرحمن،آزاد کشمیر کے سابق پولیٹیکل کوارڈ ینیٹر راجہ محمد یوسف بندوروی،سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن،سابق میئر اولڈہم کونسلر سعیب اختر،کونسلر عابد چوہان،نائلہ شریف،عزرا قاضی،کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان سمیت شہر بھر کے معززین نے شریک ہو کر کشمیریوں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر