مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملک میں حالات بہتر ،بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان کا رخ کر رہی ہے:عامر آفتاب قریشی
مانچسٹر:قونصلر جنرل مانچسٹر عامر آفتاب قریشی نے کہا ہے کہ ہم برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان ہیں،ہر پاکستانی یہاں پر پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے اور پاکستان کے امیج کو کس طرح پیش کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے پاکستان میں ہر ایک مذ ہب کو آزادی ہے اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکتا ہے،آج کا پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے مگر کچھ عرصہ سے پاکستان میں ایسے واقعات ہوئے جس سے دل پریشان ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے سیاسی،اقتصادی اور سماجی استحکام کا راستہ ہموار کرتا ہے گزشتہ چند برسوں سے وطن عزیز کئی آزمائشوں سے دو چار ہوا لیکن پاکستانی قوم نے عزم سے ان مشکلات کا سامنا کیا،حکومت پاکستا ن نے وطن عزیز کے مختلف خطوں،علاقوں اور شہروں کی بد امنی،دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے بھرپور سیاسی کارروائی کر کے مضبوط پاکستان بنا رہے ہیں،پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہتر مواقع ہی نہیں پیدا ہو رہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان کا رخ کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہارBMHC برٹش مسلم ہریٹیج سنٹر مانچسٹر میں برٹش پاکستانی نوجوانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ بلانے کا مقصد پاکستان قونصلیٹ آپ لوگوں کے ساتھ جوڑے ہوئے رشتہ کو مضبوط کرنے کی پہلی کرن ہے تاکہ آپ برائے راست پاکستان کے ساتھ بات کر سکتے ہیں اور برٹش پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں کیونکہ برٹش پاکستان،پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کے مشترکہ نمائندہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان ہر میدان میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی ترجمانی کرتا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو کیونکہ پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے پاکستان کبھی بات چیت سے پیچھے نہیں ہٹا،انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب میرے ساتھ تمام مسائل کے حل کیلئے قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں آ سکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کرانے اور بات چیت کر سکتے ہیں پاکستانی قونصلیٹ آپ سب کیلئے24گھنٹے کھلا ہے آپکی خدمت کرنے حکومت پاکستان نے ہمیں بھیجا ہے،دوسری نشست پر سوال جوال کئے گئے،سوال جواب کے دوران عامر آفتاب قریشی زیادہ جذبات میں آ گئے پھر نارمل ہو گئے پھر عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ ہماری شناخت پاکستان ہے،پاکستان کی وجہ سے ہم برطانیہ میں آئے ہیں اور مسئلہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے یہ فرمان قائد اعظم محمد علی جناحؒ ہے،نوجوان برٹش پاکستانی جن میں سالیٹرز،ڈاکٹرز،کونسلرز،بزنس مین،طالب علم اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جن میں کونسلر عبدالباسط شیخ،عالیہ اللہ،عدنان،سمیرا خان،سہیل احمد،عدنان،عبدالرحمن،دائود خان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر