مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مردان: تقریب میں جانے سے انکار پر سٹیج اداکارہ سنبل قتل، ملزمان فرار،مقدمہ درج
لاہور: مقدمہ سابق پولیس انسپکٹر سمیت 3 افراد کیخلاف درج کر لیا گیا، تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا۔شیخ ملتون کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے سٹیج اداکارہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تقریب میں شرکت سے انکار پر ملزمان کو رنج تھا۔ اداکارہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے تھانہ شیخ ملتون میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان میں سابق پولیس انسپکٹر نعیم خٹک، نصیب اور جہانگیر خان شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزم جہانگیر خان پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید کے سابق شوہر ہیں جن کو اپنی سابقہ اہلیہ کے قتل میں پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم بعد میں معافی نامہ ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔مردان میں تین ہفتے کے دوران 2 معصوم پریوں سمیت 3 خواتین کو قتل کیا گیا۔ دونوں ننھی بچیوں کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ تینوں واقعات میں ملزم اب تک نہیں پکڑے جا سکے جو کہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ مردان کی عاصمہ کے قتل کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔