مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میں بہت خطرناک ہوں، نیب میں پیش ہونے کے سوال پرعمران خان کا رد عمل
لاہور :عمران خان کی سینیٹ الیکشن پر مشاورت کیلئے لاہورآمد کے موقعے پرنیب میں پیش ہونے کے سوال پرکپتان برہم ہوگئے اور کہا کہ وہ بہت خطرناک اور برے ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا اورڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی تھی۔ترجمان نیب کے مطابق،عمران خان نے 2 حکومتی ہیلی کاپٹر استعمال کیے، ہیلی کاپٹر غیر سرکاری دوروں کیلئے استعمال کیے گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے مبینہ طور پر اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی۔ترجمان نیب کے مطابق اوسطاً فی گھنٹہ 28 ہزار کے حساب سے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے خرچ ہوئے، رپورٹ کے مطابق نجی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا کرایہ 10 سے 12 لاکھ روپے فی گھنٹہ ہے جبکہ نجی ایکیوریل ہیلی کاپٹرز کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ہے۔