مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت : ٹرمپ اور ایف بی آئی میں کشیدگی
واشنگٹن: امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ اور ایف بی آئی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ ریپبلکنز کا آج میمو جاری کرنے کا اعلان، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ میمو کے اجرا سے خفیہ معلومات افشا ہو سکتی ہیں۔امریکی صدر اور ایف بی آئی میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ ریپبلکنز آج امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیات سے متعلق میمو جاری کریں گے جس کو صدر ٹرمپ اور ہاؤس سپیکر پال ریان کی حمایت حاصل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق میمو میں ایف بی آئی پر اختیارات سے تجاوز کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔ ایف بی آئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میمو جاری کرنے سے اہم خفیہ معلومات افشا ہونے کا خطرہ ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث اس سے پہلے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے عہدے سے فارغ ہو چکے ہیں۔