مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانیوں کی بیرون ملک پڑی دولت واپس لانے کیلئے چیف جسٹس کا از خود نوٹس
اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کی بیرون ملک پڑی دولت واپس لانے کے لئے از خود نوٹس لے لیا۔ سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور تمام انٹیلیجنس اداروں سے ریکارڈ طلب۔چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے مرکزی بینک، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو آپس میں معلومات شیئر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ آئی بی ایم آئی اور آئی ایس آئی سے بھی پاکستانیوں کی بیرون ملک دولت کی تفصیلات طلب ۔چیف جسٹس نے قرار دیا ہے کہ رقوم باہر بھیجے جانے سے ملک میں عدم توازن پیدا ہوا، ایسی رقوم بادی النظر میں غیرقانونی طریقے سے کمائی اور باہر بھیجی گئیں، بیرونی بینکوں میں پڑی غیرقانونی دولت ملکی اثاثہ ہے، اسے واپس لانا ہے۔