مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پانچ روزہ انٹر نیشنل امن کانفرنس میں شرکت کے بعد سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی برطانیہ پہنچ آئے
برمنگھم ...آزادکشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرڑی و سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے ایسے میں ہم سب کو اتفاق اور اتحاد کا عملی ًمظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ استبول اوراینٹورپن سمیت دنیا کے دیگر حصوں کا دورہ کرکے برطانیہ پہنچنے کے بعد احباب سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد امن سے متعلق پانچ روزہ انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت تھی۔ اس کانفرنس میں بھارت پاکستان، افغانستان، شام ، ترکی و دیگر اہم ترین ممالک کے مندوبین کے علاوہ ریاست جموں و کشمیر کی نمائندگی موجود تھی۔ برطانیہ میں شاہ غلام کااستقبال آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی ، راجہ مروت خان، توقیر جرال ، راجہ تاج خان، راجہ ساجد خان، راجہ طارق خان، راجہ نواز خان، ساجد محمود،شعیب نازش ودیگر نے کیا۔سابق وزیر ِ برقیات آزادکشمیر محمود ریاض نے خصوصی طور ان سے ہیتھرو ایئر رپورٹ پر ملاقات کی۔اپنے دورے کے دوران شاہ غلام قادر مختلف ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔