مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
یورپی ممالک ٹوٹ رہے ہیں جو نہیں ٹوٹ رہے وہ یورپی اتحاد سے نکل رہے ہیں جن کو عیسائیت کے " مقدس مشن " کی تکمیل کیلئے اکٹھا کیا گیا تھا وہ اب رنگ و نسل اور قومیت کی بنیاد پر نئی سرحدوں کے مطالبات کرنے لگے ہیں کہ مکافات عمل تو اٹل حقیقت ھےسب سے پہلے یورپ کو درپیش حالیہ خطرات پر ایک نظر ڈالتے ہیں 1۔۔۔" بریگزٹ " کا لفظ یورپی یونین سے نکلنے کے قانونی راستے کو کہا جاتا ھے یورپی یونین کے قانون میں جس طرح رکنیت کی شرائط ہیں وہیں اس سے نکلنے کیلئے بھی " بریگزٹ " کی صورت میں باقاعدہ طریقہ کار ھے کتنا عجیب ھے ناکہ سیکولر یورپ اپنی تاسیس کی گولڈن جوبلی " مقدس ویٹی کن سٹی " میں" پوپ " کے ہمراہ منا کر ابھی فارغ بھی نہ ہوا تھاکہ اسی سال اس کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی" بریگزٹ " کا استعمال یورپ کی تاریخ میں پہلی بار حال ہی میں برطانیہ نے کیا ھےبرطانیہ میں قوم پرستی کی یہ صورتحال ھے کہ گزشتہ چند سالوں سے لندن میں فرنچ ، جرمن اور دیگر یورپی اقوام کیلئے نفرت اپنی آخری حدوں کو چھورہی ھے نائن الیون کے بعد جس رویے کا مسلمانوں کو سامنا تھا اب لندن میں اسی " طوفان بدتمیزی" کا سامنا یورپی اقوام کررہی ہیں" یورپیو برطانیہ چھوڑ دو " کی آوازیں اتنی بلند ہوگئیں کہ مجبورا برطانیہ کو اس مسئلے کے حل کیلئے ریفرنڈم کروانا پڑاریفرنڈم میں برطانوی لوگوں کی اکثریت نے یورپ چھوڑنے کے حق میں فیصلہ دیایوں برطانیہ نے ریفرنڈم کے ذریعے یورپ کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہ دیادیگر یورپی اقوام بھی " بریگزٹ " کیلئے پر تول رہی ہیں یونان کے " معاشی دیوالیے " اور اب " قوم پرستی " کی اس لہر نے " یورپی اتحاد " کے غبارے سے ہوا نکال دی ھےیورپ بھر میں " قوم پرست " اقتدار میں آرہے ہیں ہٹلر جسے یورپ میں نفرت و ظلم کا استعارہ سمجھا جاتا ھےاس کی " قوم پرست نازی پارٹی " پہلی بار جرمن ایوانوں میں پہنچ چکی ھےلازما وہ یورپ سے اپنے اوپر ڈھائے گئے " مظالم " کا بدلہ لینا چاہے گی ہالینڈ میں دائیں بازو کے " قوم پرست " اقتدار کیلئے فیورٹ سمجھے جارہے ہیںفرانس کی صورتحال یہ ھے کہ حالیہ صدارتی انتخابی مہم کا بنیادی مطالبہ " بریگزٹ " تھا دوسرے نمبر پر آنے والی سوشلسٹ فرانسیسی صدارتی امیدوار نے اقتدار ملنے پر " بریگزٹ " پر ریفرنڈم کا وعدہ بھی کیا تھا" بریگزٹ " کی آوازیں یورپ کے چہار جانب سے بلند ہورہی ہیں اس سے آپ یورپی اقوام کی بے چینی کا اندازہ کرسکتے ہیں یورپ لرزاں ھےاسے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ عیسائی ممالک یورپ کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں کوئی یورپ کے ناخداؤں کو جاکر بتائے کہ ایک صدی قبل قومیت و رنگ و نسل کے جس بدبودار جن کو تم مشرق وسطی چھوڑ کر آئے تھے اب وہ اپنے گھر (یورپ ) واپسی کررہا ھےولندیزی ، فرانسیسی ، پرتگالی ، یونانی تو تم تھے " قومیت " تو یورپ کا اثاثہ تھامسلمان تو ہمیشہ سے ایک امت تھے اوریہ حقیقت ھے کہ جلد یا بدیرہر چیز اپنی اصل کی طرف لوٹتی ھے 2۔۔۔جن ممالک سے " بریگزٹ " کی آوازیں بلند نہیں ہوئیںوہ اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں کاتالونیہ سپین (سابقہ اندلس ) کا ایک خودمختار اور خوشحال صوبہ ھےان کا یہ مطالبہ ھےکہ ہم اسپینی نہیں ہیں ہم تو " کاتالونی " ہیں ہماری اپنی زبان ، اپنا جھنڈا اور اپنی قوم ھےہم اپنے بیش بہا وسائل سپین کو کیوں دیں۔۔۔؟؟؟اسلئےہم سپین سے الگ ہونا چاہتے ہیں کاتالونیہ کا مقامی الیکشن سپین سے علیحدگی کے نعرے پر ہوااورسپین سے علیحدگی کے حامی اقتدار میں آگئےانہوں نے سپین سے علیحدگی پر ریفرنڈم کروایااورکاتالونیہ کے %90 ووٹروں نے سپین سے علیحدگی اورکاتالونیہ کی آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیااب سپین میں ایک طوفان برپا ھےکہ کاتالونیہ کو کسی طرح علیحدہ ہونے سے روکا جائے 3۔۔۔یہی معاملہ سکاٹ لینڈ کا ھےسکاٹ لینڈ برطانیہ کا ایک بڑا حصہ ھےسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کی کئی اہم ایٹمی و دفاعی تنصیبات ہیں لیکن سکاٹ لینڈ کو کسی حد تک خودمختاری حاصل ھےاوروہ ریفرنڈم کے ذریعے برطانیہ سے الگ ہونے کا قانونی حق بھی رکھتا ھےسکاٹ لینڈ نے اب کھل کر کہ دیا ھےکہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے فیصلے پر سکاٹ لینڈ برطانیہ سے الگ ہوجائے گااگر سکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیاتویہ فیصلہ برطانیہ کی معاشی و دفاعی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گا 4۔۔۔یورپ کی اصل طاقت " نیٹو اتحاد " ھےجسے سوویت یونین کے خطرے سے نمٹنے کیلئے بنایا گیا تھاتاکہ یورپ کو درپیش سوویت عسکری خطرات سے فوری نمٹا جائےاوردنیا بھر میں جہاں بھی یورپی مفادات کو خطرہ ہویہ اتحاد حرکت میں آئےلیکن اب یہ اتحاد بھی اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکا ھےامریکہ جو اس اتحاد کو سب سے زیادہ سرمایہ فراہم کرتا ھےوہ اب ہاتھ کھینچ رہا ھےٹرمپ کی انتخابی مہم کا بنیادی نعرہ یہی تھاکہ" نیٹو اتحاد " ناکام ہوچکا ھےامریکہ اس کیلئے مزید سرمایہ نہیں لگاسکتااگر یورپ اسے برقرار رکھنا چاہتا ھےتو اس کیلئے یورپ سرمایہ بھی دےکساد بازاری کے عروج یہ معاملات یورپی ممالک میں مزید خلفشار کا باعث بن رہے ہیں اوریورپی ممالک اپنے سنگین معاشی مسائل کی وجہ سے نیٹو اتحاد کو سرمایہ دینے کیلئے کسی طور رضامند نہیں یہ وہ منظرنامہ ھے جو یورپی ناخداؤں کیلئے درد سر بنا ہوا ھےیورپ میں شکست و ریخت و بے بسی کی عجب داستان رقم ہورہی ھےیورپ سکتے میں ھےایسا لگتا ھےیورپ بھر کو سانپ سونگھ گیا ھےاب انہیں ترکی یاد آرہا ھےجس نے پچھلے 90 سال میں یورپ کا حصہ بننے کی ہر ممکن کوشش کی یورپ کے ہر رنگ میں ڈھلتا چلا گیااوراب جبکہ یورپ کے مسلسل غرور و انکار پر ترکی اس کوشش کو ترک کرچکا ھےاورواضح کہ چکا ھےکہ ہم اب " متعصب یورپ " کا حصہ نہیں بننا چاہتےتو یورپ کو ترکی کی یاد ستانے لگی ھےپچھلے ہفتے یورپی یونین کے اہم عہدیدار کا بیان سامنے آیاکہ" ہم نے ترکی کو اپنے سے دور کرکے اچھا نہیں کیا "ابھی تو اعترافات کا سلسلہ شروع ہوا ھےایک لمبی فہرست اعترافات کی آنا باقی ھےکہ یورپ نے پچھلی ایک صدی مسلمانوں کے ساتھ ملوکیت اور جمہوریت کی آڑ میں کیا کیا کھیل کھیلایورپ کا ایک حسن ھے کہوہ ہر چیز کا دستاویزی ثبوت رکھتا ھےیہ دستاویزی ثبوت یورپ پر فرد جرم میں یقینا بہت معین ہوں گے اکیسویں صدی مسلمانوں کے عروج کی صدی ھےمسلمان اپنا بدترین اور یورپ اپنا بہترین وقت گزارچکے ہیں دونوں اپنے اپنے ماضی کی جانب واپسی کررہے ہیں اورکسے نہیں معلوم کہواپسی کا سفر تیز اور اعترافات سے بھرپور ہوا کرتا ھے