مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راؤ انوار وردی میں قاتل، سیاستدانوں کی سرپرستی میں کارروائیاں کیں: عمران خان
کراچی: عمران خان نے شہر قائد میں محسود جرگے سے خطاب کیا اور انتظار کے ورثاء سے ملاقات کی اور مقدمہ خصوصی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا۔سہراب گوٹھ میں نقیب محسود کے قتل کے خلاف ہونے والے جرگے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جرگے کے عمائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری جنگ اس نظام کے خلاف ہے جس کی وجہ سے نقیب محسود قتل ہوا، ہماری جنگ راؤ انوار جیسے پولیس کے کپڑوں میں قاتلوں کے خلاف ہے، آپ کو خیبر پختونخوا کی پولیس پر فخر ہو گا کیونکہ وہاں کوئی پولیس والا کسی کو قتل نہیں کر سکتا۔عمران خان نے محسود جرگے سے خطاب کرتے ہوئے راؤ انوار کو وردی میں قاتل قرار دیدیا۔ سیاستدانوں کی سرپرستی میں کارروائیوں کا الزام بھی لگا دیا، کہتے ہیں نقیب سے ظلم ہوا، نظام کے خلاف جنگ لڑنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر کے پیچھے کون ہے؟ سپریم کورٹ کو اس تک بھی پہنچنا چاہئے۔عمران خان انتظار کے گھر بھی گئے اور مقتول کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ اِس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظار کے والدین پولیس تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، سیدھا سیدھا ایک لڑکے کو قتل کیا گیا ہے۔