مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری جدوجہدبلوچستان سےمماثلت نہیں رکھتی،مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی مکمل آزادی کا ضامن ہے
سلاؤ ...سلاؤ کے کشمیری رہنماؤں نے یوم شہدائے جموں کے موقع پر اتفاق اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکٹھے ہوکر شہدائے جموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ان میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور کشمیر ایڈوائزری کونسل کے نمائندوں کے علاوہ کمیانٹی رہنما بھی موجود تھے۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر چوہدری جمیل تبسم نے 6 نومبر کو جموں کے مقام پر ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پھیلے کشمیری آج یوم شہدائے جموں کے موقع پر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور پوری ریاست کے پاکستان سے الحاق تک قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آزادکشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ ساؤتھ زون کے چیئرمین راجہ طارق خان نے کہا صد رپاکستان مسلم لیگ ن و وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دو ٹوک رویہ اختیار کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے، میاں محمد نواز شریف نے انتہائی جرأت مندانہ طریقے سے کشمیریوں کی أواز کو انٹر نیشنل فورم پر نہ صرف اُٹھایا بلکہ کشمیریوں کے تسلیم شدہ حقِ خوارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ۔ کشمیر ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے ترجمان سردار شعیب نازش نے کہا ریاست جموں و کشمیر کسی ملک یا فیڈریشن کا حصہ ہے نہ ہی تھی ، کشمیری ایک شناخت ایک قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں ہماری جدوجہد کسی صورت بھی بلوچستان سے مماثلت نہیں رکھتی، طلال بگٹی ایک قبیلے کی جنگ کیلئے پوری بلوچی قوم کو آگ میں جھونک رہے ہیں ، ہندوستان بلوچستان اور کراچی میں در اندازی کر کے مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کیلئے طلال بگٹی جیسے لوگوں کو استعمال کر رہا ہے ،کشمیری اپنے شہداء کے خون کو فراموش نہیں کرینگے، ۶۶ سالوں سے بھارت مقبوضہ ریاست میں ظلم و ستم کر رہا ہے،کشمیری شہداء کے خون کے بدلے مستقبل قریب میں ایک أزاد ریاست کا قیام ہوگا اقوامِ متحدہ میں کشمیر کے حوالہ سے منظور شدہ قرار دادیں موجود ہیں جن پرعمل درأمد ضروری ہے ، اب ہم کسی بھی مسخرے کو کشمیریوں کے جذبات اور تحریک أزادی کشمیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چوہدری محمد افضل نے کہا پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے مگر کئی برسوں سے اس وکیل نے کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر اکیلا چھوڑ دیا تھا ، جنرل پرویز مشرف کے فارمولوں اور سابق صدر أصف علی زرداری کی کشمیر پالیسی نے۷ تحریک أزادی کشمیر کو سخت ترین نقصان پہنچایا ، میاں محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی صدر کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی جو پیش کش کی ہے اس سے خطے میں بہتر ی ہوگی ۶۶ سالوں سے دو قومی نظریہ کے مطابق تقسیمِ ہندوستان کے ایک نامکمل ایجنڈاکے حل کے راستے ہموار ہونگے ،اُنھوں نے کہا مسلم لیگ ن پاکستان میں پیدا شدہ بحرانوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے أبرومندانہ حل کیلئے سفارتی کوششیں کر رہی ہے جس سے جنوبی ایشیا میں قیام امن کو ممکنہ بنایا جا سکے گا ۔دیگر مقررین جن میں سابق کونسلر راجہ اسحاق، راجہ گلنواز و دیگر شامل تھے نے کہا ریاست میں موجود قوم پرست اور الحاق کی حامی تنظیمیں ایک قوم ہیں ہمارے اندرونی معاملات کو کارڈ کے طور پر کسی کوبھی استعمال کرنے اجازت نہیں دیں گے،طلال بگٹی اگر خود کو پاکستانی کہتے ہیں تو اپنا قبلہ درست کریں بھارت کی ایماء پر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی بجائے پوری قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں،اُنھوں نے کہا ملک میں پیدا شدہ بحرانوں کا خاتمے کرنے کیلئے پاکستان کے ہر صوبے کے لوگوں کو مکمل یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سب کا اس امر پر اتفاق تھا کہ مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی مکمل آزادی کا ضامن ہے۔