مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معاشرے کی بہتری میں عورت کیلئے دینی و روحانی تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے:پیرابومقصود مدنی
اولڈہم:دین اسلام میں عورت کا مرتبہ عظیم ہے،ہمارے پیارے نبی آخری الزمان حضرت محمدؐ سے پہلے عرب میں جاہلیت کی انتہا تھی،لوگ بچیوں کو زندہ در گود کر دیا کرتے تھے آپؐ عورتوں کو وہ مقام دیا جس سے اس کی عزت کے ساتھ حیثیت،قدر و منزل کا احساس دلایا،معاشرے کی بہتری اور تابناک روشن کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ عورت کیلئے دینی و روحانی تعلیم کا حصول بنیادی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ عورت بیٹی،بہن،ماں اور بیوی کی شکل میں ہے برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی یہ دینی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولادوں کو قرآن پاک کی تعلیم بمعہ ترجمہ دلوائیں جس سے انہیں دین سے لگائو ہو گا اوروہ اپنے علم کو دوسروں تک منتقل کرکے غیر مسلم کو بھی دائرہ اسلام میں داخل کر سکیں گے اس کیلئے ہمیں عملی نمونہ اپنانا ہو گا،یہ باتیں ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اولڈہم سے تعلق رکھنے والے صحافی ندیم ارشاد کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ رکھی گئی ایک خصوصی نشست کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے نبی کریمؐ کی زندگی مشعل راہ ہے وہ پورے جہاں کیلئے رحمت العالمین بن کر آئے اور دنیا فانی سے پردہ فارمانے تک عمل سے ثابت بھی کیا،آج دنیا بھر میں افراتفری ہے عالم اسلام تقسیم کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ قرآن کریم اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے ہم فرقہ واریت کا شکار ہیں اسلام دشمن طاقتیں اپنے مضموم عزائم کی تکمیل کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں کو اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہو گا اور اسلام کی صحیح تصویر کشی پیش کرنے کیلئے اپنے عمل سے غیر مذہب کو ثابت کرنا ہو گا کہ دین اسلام امن،صلح جوئی،محبت و اتفاق اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی،اس موقع پر محمد اشفاق وارثی،شیر خان،چوہدری مطلوب حسین،حیدر اور حسن بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر