مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحفے میں ملنے والی 40 لاکھ کی گھڑی پریانکا چوپڑا کیلئے بدنامی کا باعث
لاہور: یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جو 2017 میں دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو تحفے میں ملنے والی 40 لاکھ روپے کی گھڑی اور 27 لاکھ روپے کی کار پر انڈین محکمہ ٹیکس کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان قیمتی چیزوں پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔ خبر کے مطابق یہ بات صرف پریانکا چوپڑا کی 40 لاکھ روپے کی گھڑی اور 27 لاکھ روپے کی کار تک محدود نہیں، بلکہ ٹیکس حکام اداکارہ کی گزشتہ 4 سال کی کمائی اور ان کے ٹیکس گوشواروں کی بھی پڑتال کر رہے ہیں، اور یہ کہ بھارتی قوانین کے مطابق ان قیمتی اشیاء پر ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔خبر کے مطابق اداکارہ نے 40 لاکھ روپے کی گھڑی سے متعلق حکام کو جواب دیا کہ انہیں وہ کمپنی کی جانب سے تحفے میں دی گئی، کمپنی نے ان کے کام سے متاثر ہوکر انہیں پیار میں یہ تحفہ دیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں سوئٹزرلینڈ کی گھڑی ساز کمپنی ’ٹگ ہویر‘ نے ’ایل وی ایم ایچ ٹگ‘ گھڑی تحفے میں دی ہے، جس کے ساتھ تشہیر کا معاہدہ کیا تھا۔