مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
زینب کے قاتل کے 40 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، وزیراعلیٰ نے جے آئی ٹی بنا دی
لاہور: زینب قتل کیس میں صحافی کی جانب سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ملزم صرف آلۂ کار ہے، اسے ایک وفاقی وزیر اور ایک اعلیٰ شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے 40 بینک اکاؤنٹس کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی کو تحقیقات کی ہدایت کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ملزم عمران بین الاقوامی مافیا کا رکن ہے، ایک وفاقی وزیر اور ایک اعلیٰ شخصیت اس کی پشت پناہی کرتے ہیں اور ملزم عمران کے 40 بینک اکاؤنٹس ہیں۔ ڈاکٹر شاہد کے ان انکشافات کے بعد آج صبح سپریم کورٹ نے انہیں طلب کرکے ان سے ان اکاؤنٹس اور ان کے بیان میں موجود دیگر دعوؤں کی تفصیل مانگی تھی۔زینب قتل کے ملزم عمران سے متعلق لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئےاب وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی ہے۔ جے آئی ٹی میں ڈی جی پنجاب فرانزک لیب اور سٹیٹ بینک کا نمائندہ بھی شامل ہے۔