مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوم شہدائے جموں کےحوالے سےدنیا بھرمیں تقریبات6 نومبر1947کےشہدا کوخراج عقیدت
لوٹن ... یوم شہدائے جموں کے حوالے سے برطانیہ بھر میں مختلف تقاریب ہویئں جن میں ظلم و جبر کے خلاف جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایلڈر شاٹ میں معروف کشمیری رہنما ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے اس سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6نومبر1947ء کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گایہ وہ دن ہے جب آزادی مانگنے کی پاداش میں نہتے مسلمانوں کو کھلی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے جموں کے نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو کسی بھی صورت بھلایا نہیں جا سکتا، شہدائے جموں کی طرف سے پیش کی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، یوم شہدائے جموں ہمیں آزادی کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کی یاد دلاتے ہوئے اس بات کا درس دیتا ہے آزادی جیسی نعمت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ۔چوہدری محمد خان نے کہا کہ آزادی کی راہ میں جام شہادت حاصل کرنے والے متوالوں نے اپنا گرم گرم لہو پیش کرتے ہوئے جو مشن چھوڑا ہے اسے مشعل راہ سمجھتے ہوئے آج بھی آزادی کی تحریک جاری ہے۔ انہوں نے شہدائے جموں سمیت آزادی کی راہ میں جان وارنے والے تمام جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تحریک اوچھے ہتھکنڈے سے دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کشمیری قوم کی منزل ہے۔ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کے درینہ مسئلے کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ووکنگ سے کیمونٹی رہنما چوہدری صابرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔چوہدری فاروق صدر مسلم کانفرنس ایلڈر شارٹ نے کہا کہ شہدائے جموں نے آزادی کی جو شمع روشن کی تھی اسے کبھی بجھنے نہیں دیاجائے گا ، آزادی کی تڑپ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے محسن ہیں۔ دیگر مقررین میں چوہدری اختر حسین ، چوہدری محمد نوید،محمد محبوب، احمد،محمد شمیم،محمد نعیم،چوہدری عبدالغفور،محمد ندیم ،سہیل اختر،راجہ سخاوت ،میجر ندیم ،حافظ اسراراورمحمد ایاز شامل تھے۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ڈربی میں ایک بِڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کی کشمیر ونگ کے سربراہ علامہ مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ دین اسلام اور نومولود مملکت خداداد پاکستان کی محبت میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو تاقیام قیامت یاد رکھا جائے گا اور مورخ تاریخ کشمیر کے اس (سیاہ دن) کویوم شہدائے کشمیر کے نام سے سنہری حروف میں لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر طبع آزمائی کرنے والے کشمیری نومولود قلم کاروں کو بھی اتنا احساس نہ ہوا کہ وہ یوم شہدائے کشمیر سے متعلق کالم لکھ کر اس سیاہ دن کے واقعات اور پس منظر سے ہی قارئین کو حقیقی معلومات مہیا کرتے ہیں۔ برطانیہ کے علاوہ کینیڈا میں بھی کشمیریوں نے تقریبات منعقد کر کے کشمیری جانثاروں کو خراج پیش کیا۔ ویمن ونگ جموں کشمیر پیپلش نیشنل پارٹی کی صدر روزی خان نے ایک خصوصی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ٦ نومبر ١٩٤٧ جموں کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جب جموں میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار شوکت علی کشمیری کو کشمیریوں کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام محب وطن کشمیری انکی قیادت میں متحد ہیں۔