مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہری پاکستان کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں:سینیٹرز جنرل(ر)عبدالقیوم
راچڈیل:برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہری پاکستان کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں اور مادر وطن کی بلا معاوضہ سفارت کاری کا کام سر انجام دیتے ہیں برطانیہ کے تمام شعبہ جات اور خصوصاً سیاست کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اس سے پاکستان کا موقف اور اصلی تصویر برطانوی حکام بالا اور عوام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ہمیں انکی خدمات اور اعزازات پر فخر ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان سے آئے ہوئے سینیٹرز جنرل(ر)عبدالقیوم خان،باز خان،دائود خان،قونصل جنرل مانچسٹر عامر آفتاب قریشی نے راچڈیل کے مقامی ہال میں پاکستانیز اور کشمیری کونسلرز فورم نارتھ آف انگلینڈ کے پہلے سالانہ اجلاس کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ راچڈیل کے کونسلر عاصم رشید نے اس فورم کا بیڑا اٹھا کر ایک احسن اقدام اٹھایا ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے کہا کہ فورم کے ذریعے کونسلرز کو پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو درپیش مسائل کے علاوہ پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کے طور پر کشمیریوں کے دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے برطانوی حکومت،ممبران پارلیمنٹ و دیگر حکام بالا پر دبائو ڈالنا چاہئے کہ چونکہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کے وقت چھوڑا گیا ایک ادھورا ایجنڈا ہے اور برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ حل کروانے میں کردار ادا کرے،تقریب کی نظامت میزبان کونسلر عاصم رشید نے سر انجام دی جبکہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید یورپین ممبر پارلیمنٹ واجد خان،اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک،راچڈیل کے ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے اظہار خیال کیا،کمیونٹی رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر