مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
نوٹنگھم:برطانیہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے بعد پیدا کشیدہ صورتحال اور گھمبیر ہو گئی،وزیر اعظم آزاد کشمیر و سابق صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے برطانوی پی پی پی جیالوں،کارکنوں اور رہنمائوں نے موجودہ تنظیم سازی میں سیکرٹری جنرل کے امیدوار اشفاق راجہ کو نظر انداز کرنے پر 6رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے،حلقہ نمیر2کے ان ناراض کارکنوں،رہنمائوں اور جیالوں نے نوٹنگھم میں اجلاس منعقد کیا گیا،پی پی پی برطانیہ کے مستعفیٰ ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ فضل الرحمن کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں پی پی پی برطانیہ کے مختلف اہم رہنمائوں،جیالوں،کارکنوں راجہ جاوید اقبال،کونسلر محمد لیاقت علی،راجہ فاروق خان،چوہدری آصف مقصود،راجہ محمد ایوب،حاجی صغیر کالس،راجہ امجد مظہر،انوار چوہان چوہدری،وسیم امین،اظہر الحق،راجہ ایوب خان،راجہ شبیر،عارف غزالوی،جمیل اختر،راجہ زاہد محمود،میزبان تقریب اشفاق راجہ نے شرکت کی،رہنمائوں نے برطانیہ میں تنظیم سازی میں نظریاتی،دیرینہ اور بھٹو کے چاہنے والوں کو نظر انداز کر کے من پسند تنظیم مسلط کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی نے محض ایک شخص کی ایما پر بغیر کسی مشاورت محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا ہے،برطانیہ میں تنظیم سازی کے اختلافات میں آزاد کشمیر کی پی پی پی قیادت کا بھیانک اور مکروہ کردار قابل مذمت ہے،شاہ پرستوں کی حرکات و سکنات کی وجہ سے آزاد کشمیر میں حکومت ہونے کے باوجود صرف دو سیٹیں حاصل کر سکی،حاجی صغیر کالس نے کہا کہ پارٹی چیئرمین آزاد کشمیر میں پارٹی کی بد ترین ناکامی اور ایک شخص کی من مانیوں کا نوٹس لینا ہو گا،برطانیہ میں جان بوجھ کر نظریاتی کارکنوں بالخصوص اشفاق راجہ جیسے دیرینہ جیالے کو نظر انداز کیا گیا،اشفاق راجہ نہ صرف برطانیہ بلکہ حلقہ دو چکسواری میں پی پی پی کو مضبوط اورفعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،صدر محفل راجہ فضل الرحمن نے کہا کہ برطانیہ میں تنظیم سازی میں نظریاتی اور مستحق کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر مرکزی تنظیم سے مستعفیٰ ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ ہم بھٹو فلسفے کے ماننے والے ہیں،برطانیہ میں من پسند اور کرپٹ عناصر کو مسلط کرنے پر شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کو تکلیف ہوئی ہو گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر