مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار کا انعقاد
مانچسٹر:برطانوی اور یورپی حکومتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں اور بھارت و پاکستان کے درمیان ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مسائل،ظلم و تشددبند کروانے اور کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر میں شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں اگلے ہفتے خصوصی اجلاس منعقد ہوں گے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کیلئے بریڈ فورڈ کے دونوں ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ اور بیرسٹر عمران حسین جبکہ مانچسٹر گورٹن سے لیبر ممبر پارلیمنٹ افضل خان کے علاوہ یورپی ممبر پارلیمنٹ واجد الطاف خان نے پاکستانی سینیٹرز جنرل)ر(عبدالقیوم خان،سینیٹر باز محمد خان،سینیٹر دائود خان،چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،وائس چیئرمین امجد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اعظم،پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی خضر نیازی اور دیگر کمیونٹی لیڈروں کی موجودگی میں کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے تحریک حق خود ارادیت کی دستخطی مہم میں معاونت کی یقین دہانی کرائی،اس سلسلے میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں کشمیری سیمینار کے موقع پر70سے زائد کونسلروں،کمیونٹی اور بزنس لیڈرز اور خواتین رہنمائوں نے شامل ہو کر جموں و کشمیر تحریک کی سرگرمیوں میں ہر سطح پر معاونت کی یقین دہانی کرائی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برطانیہ اور یورپ میں بھی تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھنے کا عزم کیا،سیمینار کی صدارت برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ممتاز کشمیری خاتون صحافی ثمینہ خان نے ادا کئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل)ر(عبدالقیوم خان نے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں وہاں کے عوام پر7لاکھ افواج کے ذریعے مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کو دھمکیاں دینے،پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے اور کنٹرول لائن پر سول و فوجی شہید کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس پر مغربی ممالک کی خاموشی دوہرے معیار کا شکار ہے،ہم برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ اور کمیونٹی لیڈروں سمیت جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل جیسی تنظیموں کے شکر گزار ہیں کہ وہ اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر پر بھی سر گرم عمل ہیں،ہم پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہیں وہیں بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں سے ہر سطح پر تعاون کریں گے،اس موقع پر سینیٹر باز محمد خان نے کہا کہ پختونوں نے برصغیر کی آزادی کی تحریک میں جو کردار ہمارے بزرگوں نے ادا کیا تھا اسی طرح آج کل کشمیری اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم کشمیریوں کی آزادی کی اس تحریک کو ہر سطح پر معاونت کریں گے مگر مسئلہ کشمیر صرف پر امن ذرائع سے حل ہو گا اور بھارت کو جان لینا چاہئے بندوق کے زور پر کسی قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا اس لئے بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو مذاکرات کی میز پر آ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ،خضر نیازی اور اوورسیز فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے بھی خطاب کیا جبکہ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تحریک کے مستقبل قریب کے پروگراموں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر