مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کے بیان بارے ن لیگی حواریوں کی تنقید سمجھ سے بالاتر :پی ٹی آئی برطانیہ
مانچسٹر:ہمارے قائد تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کے اس بیان کہ پارلیمنٹ پر لعنت ہے واویلا کرنے والے مسلم لیگ ن کے حواری و دیگر جماعتوں کے راہنمائوں کی بلا جواز تنقید سمجھ سے بالا تر ہے،پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے میاں نواز شریف جس دن سے عدالت عظمیٰ نے آئین و قانون کے عین مطابق نا اہل قرار دیا ہے عدلیہ اور سکیورٹی اداروں پر کھلے عام تنقید کر رہے ہیں وہ اتنے حواس باختہ ہو چکے ہیں کہ اقتدار چھیننے کے بعد ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی،سیکرٹری جنرل نوید بھٹی،ایڈیشنل نائب صدر ڈاکٹر اقبال خان،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصم نوید چوہدری نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑی توہین اور جمہوریت پر کاری ضرب کیا ہو سکتی ہے کہ جس پارلیمنٹ کے ممبران ایک نا اہل شخص جو کہ عوام کا مجرم تھا اسے ایک مخصوص بل کے ذریعے پارٹی کا دوبارہ صدر منتخب کر لے تو پھر توقع یہ کی جائے کہ پارلیمنٹ ایک مقدس ادارہ ہے اس کی عزت و تکریم لازم ہے ہمارے قائد عمران خان نے اسی وجہ سے ایسا لفظ استعمال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ بحران کا واحد حل جلد از جلد عام انتخابات ہیں اور اس کے بعد عوام کے پاس ایک ایسا سنہری موقع ہو گا کہ وہ لوٹ مار مافیا سے چھٹکارہ حاصل کرے اور ایسی صاف و شفاف قیادت اور ممبران کو اسمبلی تک پہنچائے جو حقیقی طور پر عوامی خدمت کے جذبہ پر سو فیصد یقین رکھتی ہو،ہم بیرون ممالک بسنے والے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر