مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ڈپٹی میئر کونسلر محمد زمان کا Rafelguarafکے ٹاؤن ھال پہنچنے پرپرتپاک استقبال
راچڈیل:سوشلسٹ پارٹی کی دعوت پر راچڈیل مانچسٹر کے ڈپٹی میئر کونسلر محمد زمان،کونسلر شکیل احمد،چوہدری خالد محمود کا ویلنسیا سپین کے ٹاؤن (Rafelguaraf) کے ٹاؤن ھال پہنچنے پر لیڈی میئر رافیلا الیگا سینڈرا،سیکرٹری میئر فرانسیسکو موریلو بالسٹر ،میئر سٹاف اور صوبہ ویلنسیا کے سیکرٹری جنرل سوشلسٹ پارٹی کارلوس ارکس الیگا نے استقبال کیا۔ رافیلا الیگا سینڈرا اس ٹاؤن کی پہلی خاتون میئر منتخب ہوئی ہیں۔میئر رافیلا نے بتایا کہ کسی بھی غیر ملکی ڈپٹی میئر و کونسلر کا اس کونسل ٹاؤن ھال میں وفد کے ہمراہ پہلا دورہ ہے۔جو میرے لیئے اور اس ٹاؤن کی عوام کے لیے باعث مسرت ہے۔میئر نے ڈپٹی میئر کو اس ٹاؤن ھال کی عمارت و خوبصورتی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ٹاؤن ھال کی تعمیر 1873 عیسوی میں ہوئی تھی۔ڈپٹی مئیر نے ٹاؤن ھال عمارت کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ آپ کے ٹاؤن ھال کی عمارت بیشک اپنی مثال آپ ہے جو مجھے بحد پسند ہے لیکن ہمارا راچڈیل ٹاؤن ھال کسی عجوبہ سے کم نہیں ہے۔جس کی تعمیر 1871ء میں ہوئی تھی اور جو اس کو دیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔راچڈیل ٹاؤن ھال جیسی عمارت دنیا میں بہت کم پائی جاتی ہیں۔ خاتون میئر (رافیئل گوارف ویلنسیا اسپین) نے مزید کہا یہ زرعی علاقہ ہے اور اس علاقے کے عوام امن پسند اور ملنسار و مہمان نوازی میں مشہور ہیں۔ انکا زریعہ معاش زراعت ہے۔ ڈپٹی میئر کا وفد سمیت اسپین کا دورے پر آنے کو خوش آئند کرار دیا اور سوشلسٹ پارٹی کی دعوت پر میرے ٹاؤن ھال آفس آنے پر شکریہ و خوشی کا اظہار بھی کیا۔اخر میں راچڈیل ڈپٹی میئرکو وفد کے ساتھ آنے پر اپنے تعریفی الفاظ بمعہ دستخط کتاب تحفتاً پیش کی۔راچڈیل ڈپٹی میئر کونسل آف رافیئل گوارف ویلنسیا کو راچڈیل مانچسٹر ٹاؤن ھال میں آنے کی دعوت دی جو انھوں نے بخوشی قبول کر لی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر