مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکہ کی اقوام متحدہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں
نیویارک: امریکہ اقوام متحدہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کرنے لگا۔افغانستان کے دورے سے واپسی پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے بھی پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے زور دیا ہے۔ نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں گے۔نکی ہیلی سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا 2 روزہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے امریکی صدر اشرف غنی، ان کی اہلیہ، نمایاں افغان خواتین، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں اور کابل کی دیگر حکومتی و غیرسرکاری سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا یہ بیان افغانستان سے واپسی کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی اور افغان نیشنل آرمی کی شکست کا ذمہ دار بدستور پاکستان کو قرار دے رہا ہے۔