مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کراچی: نقیب محسود کی ہلاکت کیخلاف احتجاج، راؤ انوار کی برطرفی کا مطالبہ
کراچی: نقیب محسود کی ہلاکت کے خلاف کراچی میں سہراب گوٹھ سپر ہائی وے شدید احتجاج کے باعث میدان جنگ بن گیا۔جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ سے پولیس وینز سمیت کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مظاہرین نے چوکی میں توڑ پھوڑ کی۔ شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں سے علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا۔ سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی وے ٹائر جلا کر بند کر دی۔ مظاہرین نے پتھراؤ کر کے پولیس اور دیگر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے جبکہ پولیس چوکی میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن بھی پہنچ گئی۔اس سے پہلے سپر ہائی وے پر محسود برادری کے گرینڈ جرگے میں پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے احتجاج اور سڑک بند کرنے کا اعلان کیا جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ جرگے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور سڑک بلاک کر دی۔پولیس کے ساتھ دن بھر آنکھ مچولی ہوتی رہی تو امن و عامہ کی صورتحال بحال کرنے رینجرز اہلکار بھی پہنچ گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹا کر سزا دی جائے۔ احتجاج کے باعث سپر ہائی وے کئی گھنٹے بند رہی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔