مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
لندن:پاکستان کے علاقے قصور میں زینب زیادتی قتل کے واقعہ کے خلاف ایک تقریب زیر صدارت ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان اور بریڈ فورڈ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ منعقد ہوئی،جس میں برطانیہ کے سماجی،سیاسی لوگوں کے علاوہ ڈاکٹر محمد طارق کھوکھر،عارف چوہدری،شبنم محمود،اسد خان نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیڈو وزیر افضل خان نے نے کہا کہ زینب اور ان جیسی اور بچیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ آگے سے ایسے واقعات رونما نہ ہوں،انہوں نے سمائل ایڈ کو ایسی تقاریب منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ میں ہر پلیٹ فارم پر ایسے مظالم پر احتجاج کروں گا،ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے واقعات پر میں اپنے طور پر اور پارلیمنٹ میں بھی ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اوراٹھاتی رہوں گی،زینب کے ساتھ جو ظلم ہوا اس میں انکے والدین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں اور حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ زینب کے والدین کو انصاف دلایا جائے اور ایسی کوشش کی جائے کہ آگے سے ایسے واقعات نہ ہوں،سمائل ایڈ کے چیف ایگزیکٹو شہباز مسرور نے کہا کہ گو کہ ایسے ہزاروں واقعات برطانیہ یورپ امریکہ میں بھی ہوتے ہیں لیکن اسے اچھالا نہیں جاتا میرا بھائی ابو بکر برطانیہ سے قصور پہنچ گیا ہے اور زینب کے والدین سے مل چکا ہے اور اپنے تحفظات اعلیٰ حکام تک پہنچا چکا ہوں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر