مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
سپین: برطانیہ سے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین۔ میئر راچڈیل کونسلر محمد زمان،کونسلر شکیل احمد،چوہدری خالد محمود کا علیکانتے سپین کے لارڈ مئیر کونسل میئر آفس میں سیکرٹری جنرل کونسلر فرنانڈس نے اپنے سٹاف آفس کے ساتھ شاندار استقبال کیا اور خوش آمدید کہا،مسٹر فرنانڈس نے آفس کا دورہ کروانے کے بعد تفصیل سے اپنی کارکردگی اور دیگر درپیش مسائل پر ڈپٹی میئر کے وفد کو بریفنگ دی۔جس پر ڈپٹی میئر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علیکانتے شہر کی صفائی و ستھرائی پر سوال کرتے ہوئے پوچھاکہ آپ نے اپنے شہر کو اتنا صاف ستھرا کیسے رکھا ہوا ہے؟مسٹر فرنانڈس نے اپنے جواب میں بتایا کہ یہ شہر چونکہ ایک تاریخی شہر ہے اس میں آثار قدیمہ بھی موجود ہیں یہ شہرسپین کا سیرو سیاحت کے حوالے سے یہ تیسرا بڑا شہر ہے لہذا اس کی صفائی و ستھرائی و سیکیورٹی پر ہم خاص توجہ دیتے ہیں ۔تاکہ اس شہر کی گلیوں، سڑکوں،اور اثار قدیمہ کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔ ایک اور سوال پر انھوں نے بتایا کہ ہم اپنے بجٹ کا باون فیصد صرف سیکیورٹی و شہر کی دیکھ بھال پر خرچ کرتے ہیں۔مسٹر فرنانڈس نے میئر کونسل علیکانتے کی طرف سے ڈپٹی میئر سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ اور معذرت کا پیغام بھی دیا۔مئیر علیکانتے جو پہلے سے میڈرڈ انٹرنیشنل کانفرنس کے دعوت نامہ پر میڈرڈ گئے ہوئے تھے۔ڈپٹی مئیر نے انکی معذرت کو قبول کیا اور انکو راچڈیل آنے پر دعوت دی جس پر انھوں نے دعوت کو قبول کیا اور شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی میئر کونسلر محمد زمان و کونسلر شکیل احمد سے بارے میں یہ جانتے ہوئے کہ آپ کشمیری برٹش ہیں ۔ سیکرٹری جنرل میئر کونسل نے کشمیر اور کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کی اورکشمیری عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان و انڈیا کی حکومتوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ اور انسانی جان کا ضیاع نہ ہو۔ انھوں نے کشمیر کے عوام،کشمیر کی ہریالی و قدرتی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔ آخر میں ڈپٹی مئیر اور وفد کو لارڈ مئیر کونسل کیطرف سے مسٹر فرنانڈس نے تحائف بھی دئیے۔اور علیکانتے بار بار آنے پر دعوت بھی دی۔