مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
شادی کے سوال پر بالی ووڈ کی سپر سٹار سونم کپورایک بارپھر سے بھڑک اٹھیں
ممبئی : سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ہوئی ہے لیکن اس سوال پر سونم کپور کو غصہ آجاتا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔ پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نے اپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے غصے میں آکر الٹا سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیوں صرف اداکاراؤں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے ۔ کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟ انہوں نے کہا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے ، میری زندگی کا یہ حصہ صرف میرے کنٹرول میں ہے آپ مجھ سے میرے بارے میں بات کرسکتے ہیں اور میں اپنے بارے میں بتانے کیلئے تیار بھی ہوں لیکن اگر میرے ساتھ کسی اور شخص کی نجی زندگی کے بارے میں بات کی جائیگی تو اس کی عزت کا خیال کرتے ہوئے میں اس شخص کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔