مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ختم نبوت کی شق بدلنے کا جواب دیں، ورنہ حکومت مشکل میں رہیگی: عمران خان
گولڑہ شریف: دربار گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی قبول نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں بطور سیاستدان نہیں، بحیثیت مسلمان آیا ہوں، اسی لئے ختم نبوت کے معاملہ پر سیاست نہیں کی، جب لوگ سڑکوں پر تھے تب بھی سیاست نہیں کی حالانکہ اس وقت پارٹی کا سخت دباؤ تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا، عشق رسول ﷺ کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا، پوری قوم ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو جاننا چاہتی ہے، جب تک حکومت جواب نہیں دیتی تب تک اس کے لئے مسئلہ بڑھتا جائیگا، حکومت کو حلف نامے میں تبدیلی کرنے کی وجوہات بتانا ہوں گی۔