مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
عمران لورز برطانیہ کا قصور میں زینب کے قتل اور زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مانچسٹر:قصور میں قوم کی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے واقعہ پر مانچسٹر میں بہت ساری تنظیموں میں سے ایک تنظیم عمران لورز گروپ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام نے کافی بڑی تعداد میں شرکت کی اور موم بتیاں بھی جلائی گئیں،تقریب کا آغاز مرزا شہزاد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر عمران لورز کے نوجوان متحرک جنرل سیکرٹری منیب شیخ نے انتہائی اچھے طریقے سے سٹیج سنبھالے رکھا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے جیسے خیبر پختون خوا میں ایسے واقعات میں کمی ہوئی،چیئرمین آصف رشید بٹ نے انتہائی جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ زینب کی موت نے انسانیت کا ضمیر جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے قصور میں ہونے والی اس درندگی نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ،تنظیم کے صدر چوہدری بلال گجر نے کہا کہ ایسے واقعات اس لئے ہو رہے ہیں کہ پہلے واقعات پر کبھی مثبت کارروائی نہیں کی گئی،یورپ کے ممتاز مذہبی سکالر شاہجہان مدنی نے کہا کہ حکومت کا انتظامیہ پر مکمل کنٹرول نہیں ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ایسے مسائل کا حل ہے،مولانا مدنی جو ہمیشہ برطانیہ اور یورپ میں کوئی مسئلہ کھڑا ہو تو اسے سلجھانے میں آگے آگے ہوتے ہیں اور اتحاد کی علامت سمجھے جاتے ہیں انہوں نے تقریب کے اختتام پر زینب کیلئے دعا بھی کرائی،خطاب کرنے والوں میں چوہدری نواز تحریک انصاف کے نائب صدر چوہدری عمران رہنما تحریک انصاف،شہناز بیگم،سینئر صحافی عارف چوہدری،روبینہ بیگم،سابقہ بیورو کریٹ کئی کتابوں کے منصف انعام سحری نے بھی خصوصی خطاب کیا،تقریب کے آخر میں موم بتیاں جلا کر زینب کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا،غلام مصطفیٰ،طارق لودھی،ذوالفقار قاری،ملک عظیم،وسیم چوہدری،آصف مغل،شہزاد صدیقی،ناہید چوہدری،عدیل چوہدری و دیگر نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر