مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی برطانیہ جماعت کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کریگی:سید باسط شاہ مشوانی
مانچسٹر:تحریک انصاف برطانیہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کر کے قائد چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ مشوانی نے جماعتی راہنما مرزا ندیم کی طرف نارتھ ویسٹ کی قیادت اور پاکستان سے آئے قومی اسمبلی کے حلقہ منڈی بہاالدین سے امیدوار فخر زمان کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران برطانیہ میں بھی ایک سنٹر بنایا جائے گا اور برطانیہ بھر کے ممبران جو پاکستان نہیں جا سکیں گے وہاں سے اپنے دوست احباب،عزیز و اقارب سے رابطہ کر کے الیکشن میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی کہیں گے،فخر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالے گی اور ہمارے قائد کی سوچ و فکر کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نئے پاکستان کی لوٹ مار،اقرا پروری سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جائے گی،برطانیہ سے تحریک انصاف کے اہم راہنما چوہدری محمد نواز نے کہا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے وطن کیلئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اب وقت کا تقاضا ہے کہ مادر وطن کی سمت کو درست کیا جائے،مانچسٹر کی کاروباری،سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان میں انقلابی تبدیلی اور عالمی سطح پر ملک کا مقدمہ ٹھوس بنیادوں پر لڑنے کیلئے صرف عمران خان ہی یہ کارنامہ سر انجام دے سکتے ہیں،میزبان مرزا ندیم نے تمام معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں ایمانداری کی علامت صرف عمران خان ہیں،نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی،شہناز صدیق،چوہدری عمران و دیگر نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر