کونسلر یاسمین ڈار بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب
مانچسٹر:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئیں،یاسمین ڈار نے اپنے مد مقابل تمام امیدواروں حتیٰ کہ دیگر دو منتخب ہونے والے ممبران سے بھی زیادہ ووٹ لے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی،اس سے قبل تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم بھیNECکے ممبر رہ چکے ہیں جنہوں نے کونسلر یاسمین ڈار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے،جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،امجد حسین مغل،سالار ممتاز احمد چشتی،ثمینہ خان،یاسمین عالم،روبینہ خان،شاہدہ خان،فرزانہ افضل،پامیلا اشرف،نائلہ شریف،برٹش مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،کونسلر رضوانہ جمیل،سابق میئر کونسلر شعیب اختر،کونسلر عقیل سلامت،کونسلر عابد چوہان اور دیگر رہنمائوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کونسلر یاسمین ڈار کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر پہلے سے بھی زیادہ متحرک ہو کر اپنا کردار ادا کریں گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر