مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی سپیکر احمد بن ابراہیم الملا سے خصوصی ملاقات
بحرین :بحرینی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد بن ابراہیم الملا نے کہا کے گزشتہ دو سالوں میں پاکستان اور بحرین کے پارلیمانی روابط مزید مستحکم ہوے ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی سفیر جاوید ملک کو منفرد اور کلیدی کردار ادا کر نے پر ڈپٹی سپیکر علی ال ارادی کی موجودگی میں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے - احمد بن ابراہیم الملا نے کہا کے بحرین پاکستان کے ساتھ سفارتی اور پارلیمانی تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے اور دونو ممالک کی حکومتیں اور عوام محبت اخوت اور بھائی چارے کے گہرے رشتوں میں منسلک ہیں - اس موقع ار گفتگو کرتے ہوے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے آج کے دور میں پارلیمانی سفارت کاری دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا ایک اہم عنصر ہے اور اسی لئے انہوں نے دونو پارلیمانوں کے مابین روابط کے مزید بڑھانے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا - جاوید ملک نے کہا کے نومبر ٢٠١٦ میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے سپیکر سردار ایاز صادق کی قیادت میں بحرین کا دورہ کیا جبکے ستمبر ٢٠١٧ میں بحرین پارلیمنٹ کے ایوان بلا شر شوریٰ کونسل کے وفد نے چیئرمین شوری کونسل علی بن صالح ال صالح کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا جس کا نتیجے میں پاکستان بحرین پارلیمانی فرینڈشپ سوسایٹی کو بھی فعال بنایا گیا ہے - پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے مضبوط سفارتی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی اور عوامی روابط کلیدی حیثیت رکھتے ہیں - اس موقع پر بحرینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر علی ال الاردی نے گفتگو کرتے ہوے پاکستانی سفیر جاوید ملک کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کے گزشتہ دو سالوں میں پارلیمانی روابط کے فروغ سے پاکستان اور بحرین کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوے ہیں