مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا بھر میں بولی جا نے والی زبانوں میں اردو کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے:افضل خان
مانچسٹر:دنیا بھر میں جتنی بھی زبانیں بولی جاتی ہیں ان میں سے اردو کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے اس میں کئی زبانوں کا مجموعہ بہم موجود ہے،برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد اردو زبان کی اہمیت و افادیت سے بخوبی آگاہ ہیں یہاں پر اس کی ترویج کیلئے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے ادیب و شعرا کرام نے اس کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے جو کہ حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ہم اپنی نوجوان نسل کو پاکستان کی قومی زبان سے آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان نے ورثہ یوکے،اردو ٹائمز اور کاروان ادب برطانیہ کے زیر اہتمام عالمی اردو کانفرنس و محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن نامور شعرا عبدالغفور کشفی و نغمانہ کنول شیخ کے اعزاز میں رکھی گئی ایک ادبی محفل کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کو زندہ رکھنے اور عالمی سطح پر مزید پھیلانے کیلئے اس طرح کے پروگرام تواتر کے ساتھ ہونے چاہئے اور سب سے بڑھ کر ہمیں نوجوان نسل کو ایسے پروگرام میں ہر صورت لانے کیلئے تمام تر کوششیں کرنی چاہئیں اس کے لئے انکی دلچسپی کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے، صدارت کے فرائض صاحبزادہ لخت حسین نے سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب میں شامل ہو کر اہل ادب سے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور اپنی قومی زبان کو سننے سے راحت و سکون میسر آتا ہے سینئر صحافی طاہر چوہدری نے اردو زبان کی ترویج کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پاکستان سے پیشہ وارانہ مجبوریوں کی وجہ سے اس پروگرام میں شرکت نہ کرنے والے مہمان کالم نگار،ٹی وی پیش کار ہر دلعزیز شخصیت سہیل وڑائچ کا ویڈیو پیغام حاضرین تک پہنچایا،محمود پاشا،ڈاکٹر فہد،صابر رضا،انور جمال فاروقی کے علاوہ بیورو چیف اردو ٹائمز تاثیر چوہدری نے بھی اظہار خیال کیا،نظامت کے فرائض ماریہ خان نے انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے،اس کے بعد پروگرام کی دوسری نشست میں محفل مشاعرہ منعقد ہوا،برطانیہ بھر کے نامور شعرا کرام جن میں نغمانہ کنول،عبدالغفور کشفی،عالم پنوار،شیخ سعید،ضمیر جاوید،سلوسٹر جوزف،زرقا احمد،ڈاکٹر فرہاد حسن،مقدسہ بانو،پامیلا اشرف،ڈاکٹر ناہید کیانی،ڈاکٹر کاشف،ممتاز علی ممتاز،شارق خان،صابر رضا،چوہدری محمد انور،محمود پاشا،عزرا ناز،ڈاکٹر نگہت افتخار نے اپنے کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی،اردو ادب اور کمیونٹی کی خدمات کے صلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر