مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی ،ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نیا ساتھی ڈھونڈ لیا
نیویارک: ہالی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے سے ان سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے ایک نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا۔خیال رہے کہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس سے اداکار نے انکار کیا تھا۔بعد ازاں دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں بھی چلا اور بالآخر دونوں کے درمیان ستمبر 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔ اگرچہ یہ خبریں بھی تھیں کہ براڈ پٹ نے بھی دوسری اداکاراؤں سے اپنے تعلقات کو بڑھایا ہے، تاہم اب خبریں ہیں کہ انجلینا جولی نے بھی اپنا بہترین ساتھی تلاش کرلیا۔ہولی وڈ رپورٹس نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا، اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔خبر کے مطابق اوکے میگزین نے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی کو 38 سالہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی کی صورت میں اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے پریچ لی اور اداکارہ کی جوڑی کو ’پرفیکٹ‘ بھی قرار دیا۔امریکی میگزین نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کے ذرائع کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ انجلینا جولی کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کی تمام تر توجہ بچوں کی پرورش اور اپنے کیریئر پر ہے۔