مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اورنج لائن ٹرین منصوبے سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپاہو گا: شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ گزشتہ علی الصبح وزیراعلیٰ کوسٹر میں بیٹھ کر اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے دورے کیلئے روانہ ہوئے اور2گھنٹے تک منصوبے کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کاجائزہ لیا اور مختلف سٹیشنوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ منصوبے کے انڈر گراؤنڈ حصے میں بھی گئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبے پر 24گھنٹے کام جاری رکھا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا اور منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپاہو گا۔منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے جان لڑا دینگے ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ۔ تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کرینگے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے دورے کے دوران شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا رہا۔ اس جماعت نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔اورنج لائن میٹرو ٹرین عام آدمی کی باوقار سواری ہے ۔تحریک انصاف نے منصوبے میں تاخیر کرا کے لاہور کے عوام سے دشمنی کی ہے ۔ پی ٹی آئی نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر چھپے ہوئے دشمن کی طرح وار کیااور اسی جماعت کے باعث منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر ہوئی۔ پی ٹی آئی نے لاہور کے عوام کے ساتھ بھی دشمنی کی ۔ ہم نے 22ماہ کی تاخیر کا ازالہ محنت ، محنت اورصرف محنت سے کرناہے ۔ میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں ۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کے لئے چین کا تحفہ ہے ۔یہ منصوبہ امیر او رغریب کے درمیان فرق کم کرنے کے حوالے سے اہم ا قدام ہے ۔ وزیراعلی نے منصوبے کے دورے کے دوران لوگو ں سے گفتگو کی اور منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز کے ساتھ ہاتھ ملایا۔