مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ قصور،گھنائونے فعل کے مرتکب کو جلد گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے: راجہ سجاول حسین
اولڈہم:دنیا میں انسان کو رب العالمین نے اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے اس کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسان عقل،سوچ سمجھ بوجھ رکھتا ہے جبکہ حیوان اسکے بر عکس ہے اور انسان عقل و سوچ کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے تو وہ حیوانوں سے بھی بد تر ہو جاتا ہے،لاہور کے علاقہ قصور میں بے قصور،معصوم اور پھول جیسی ننھی بچی زینب کو رحشی درندے نے جنسی حوس کا نشانہ بنا کر جان سے مار کر لاش کو کچرے میں پھینک دیا،دل خون کے آنسو روتا ہے،دکھ،درد اور رنج وہی سمجھ سکتا ہے جس کی اپنی اولاد زینب جیسی ہو،بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار اولڈہم کی سیاسی،سماجی اور کمیونٹی شخصیت راجہ سجاول حسین نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی مکمل حفاظت حکمرانوں اور انتظامیہ کی ہوتی ہے کیا پاکستان میں آئے روز ایسے شرمناک واقعات ہو رہے ہیں اور اس بارے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے ہم سب انتہائی دکھی ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے گھنائونے فعل کے مرتکب کو فی الفور ڈھونڈ کر سامنے لائیں اور قانون کے عین مطابق سر عام پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا گھنائونا اور وحشیانہ کام نہ کر سکے،انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام ذمہ داران عوام کے جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائیں،دکھ،رنج و غم کے ان لمحات میں ہماری تمام تر ہمدردیاں والدین کے ساتھ ہیں اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ انکو صبر و جمیل عطا فرمائے)آمین(اور انسان کی شکل میں شیطان کو غیبی طاقت سے قانون کے شکنجے میں دے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر